3رکنی موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 رکنی موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نکلسن روڈ سے مارکیٹوں اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے وارداتوں میں اِستعمال کرکے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ملزمان حمزہ، ہارون اور انیس کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فون اور پستول برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments