عوامی خدمت ن لیگ کا بنیادی منشور ہے :صفیہ سعید
خواتین کیلئے تعلیم، روزگارکے مواقع پیدا کرنا اہم ضرورت :رکن پنجاب اسمبلی
قصور(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حاجن صفیہ سعید نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت، ملکی ترقی، خوشحالی اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بنیادی منشور ہے ۔ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کی سیاست کا بنیادی منشور ہے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، جن کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا خواتین ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،ان کیلئے تعلیم، روزگار، تحفظ اور باعزت زندگی کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments