اردل روم: 57اہلکاروں کی اپیلیں مسترد ، ملازمت سے برخاست کاحکم
لاہور(کرائم رپورٹر )کرپشن، بدعنوانی اور محکمانہ خلاف ورزیوں میں ملوث 57 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
رواں ہفتے اردل رومز میں 57 اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت کی گئی، تاہم تمام اہلکاروں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات برقرار رکھے گئے ،کمانڈنٹ ایس پی یو ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ایس پی یو میں کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ محکمے کی ساکھ، نظم و ضبط اور شفافیت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments