کم عمری کی شادیاں،نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں عائد

کم عمری کی شادیاں،نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں عائد

نکاح بارے امتحان میں کم از کم 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی لازمی شرط

لاہور (عمران اکبر )کم عمری کی شادیوں کی روک تھام، نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں عائد، محکمہ بلدیات پنجاب نے فیصلہ کر دیا ،کم عمری کی شادیوں کے رجحان کی روک تھام اور نکاح کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا ۔ محکمہ بلدیات کے مطابق نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نکاح سے متعلق امتحان میں کم از کم 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی لازمی شرط مقرر کی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کے مطابق نکاح رجسٹرار کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون چلانے کی صلاحیت بھی ضروری ہوگی، ڈیجیٹل نظام استعمال نہ کرنے والے شخص کو نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔نکاح رجسٹرار کو نکاح کی رجسٹریشن سات روز کے اندر مکمل کرکے متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانا ہوگی۔محکمہ بلدیات پنجاب نے سخت ہدایات جاری کیں کہ ایسے شخص کو بھی نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا جس کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو۔نئے قواعد کے تحت کوئی نکاح رجسٹرار اپنی مقررہ حدود سے باہر ہونے والے نکاح کی رجسٹریشن نہیں کر سکے گا، نکاح رجسٹرار کے لیے باقاعدہ کوالیفائیڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...