بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 343گاڑیوں کو جرمانے
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کی ورچوئل پیٹرولنگ کے دوران بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 551 گاڑیوں کی نشاندہی ہوئی۔۔
، جن میں سے 343 کو جرمانے جبکہ 140 کو وارننگ جاری کی گئی۔اسی طرح دھواں چھوڑنے والی 489 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 365 کے چالان اور 70 کو وارننگ جاری کی گئی، جبکہ سیف سٹی کی نگرانی کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 152 ای چالان بھی جاری کیے گئے ۔باربی کیو کے دھوئیں اور چمنیوں سے متعلق 85خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 3 مقامات کلیئر کرائے گئے جبکہ 65 کو وارننگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments