جوہر ٹائون:بعض مین ہولز انجینئرنگ تقاضوں کے مطابق نہیں

جوہر ٹائون:بعض مین ہولز انجینئرنگ تقاضوں کے مطابق نہیں

مین ہولز کا معیار غیرتسلی بخش قرار، معاملہ باقاعدہ واسا کے سامنے رکھنے کی تیاری

لاہور( شیخ زین العابدین )جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر نئی سڑک اور نئی سیوریج لائن کے باوجود سڑک بار بار بیٹھنے لگی، وجوہات بھی سامنے آنے لگیں۔ایل ڈی اے نے واسا کی جانب سے تعمیر کیے گئے 200 سے زائد مین ہولز کی انجینئرنگ اور کورز کی تنصیب پر سوال اٹھا دیے ۔ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق بعض مین ہولز انجینئرنگ تقاضوں کے مطابق تعمیر نہیں کیے گئے ، جسے سڑک بیٹھنے کی وجوہات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ۔معاملہ باقاعدہ تحریری طور پر واسا کے سامنے رکھنے کی تیاری۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی سڑک اور نئی سیوریج لائن بچھانے کے باوجود سڑک بیٹھنے کے واقعات ختم نہ ہوسکے ۔ دو روز قبل بھی اسی شاہراہ پر سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا، جبکہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔۔۔اب سڑک بیٹھنے کے واقعات میں ایک نیا موڑ سامنے آگیا ہے ۔ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر واسا کے بنائے گئے 200 سے زائد مین ہولز میں انجینئرنگ تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے نے مین ہولز کی تعمیر اور ان پر نصب کیے گئے کورز کے معیار کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...