لاہور پارکنگ کمپنی بورڈ قانونی تقاضوں پر عمل پیرا نہ ہو سکا
کچی پرچی سسٹم ختم نہ ہوا، سی ای او پارکنگ کمپنی ٹارگٹ کو مکمل کریں :ڈی سی
لاہور (عمران اکبر )لاہور کی پارکنگ کمپنی کا چار سالہ آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے کے لئے افسروںنے چپ سادھ لی ،2023/2026تک کا تاحال آڈٹ مکمل نہ کرایا جا سکا ،پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا ،پارکنگ سٹینڈز سے تاحال کچی پرچی کا سسٹم نہ ختم کیا گیا ،چھ زونز میں پارکنگ سائٹس پر پرائیویٹ لوگ ٹھیکے پر کام کر رہے ہیں ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کو سیاسی و سرکاری افسران کی خاموش آشیرباد حاصل ہے ،لاہور پارکنگ کمپنی بورڈ قانونی تقاضوں پر عمل پیرا نہ ہو سکا ،کمپنی میں سفارشی نان ٹیکنیکل ماتحت پرکشش سیٹوں پر برا جمان،اخباری اشتہار دے کے نیا چیف فنانس آفیسر تاحال نہ تعینات کیا جا سکا ،سی او پارکنگ کمپنی 216 پارکنگ سٹینڈز آٹو میٹڈ سسٹم پر نہ لا سکے ۔ ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ پارکنگ کمپنی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا ،کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،سی ای او پارکنگ کمپنی ٹارگٹ کو مکمل کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments