جعلسازی سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

جعلسازی سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

اکبر خود کو صحافی ظاہر کرکے غیر قانونی تعمیرات کے نام پربلیک میل کرتا تھا

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کا نام، افسران اور عملہ ظاہر کرکے شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے احکامات پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں ملک اکبر، اشرف اور بن یامین شامل ہیں۔ایل ڈی اے کے مطابق تینوں افراد ٹاؤن شپ اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کا جھانسہ دے کر جائیداد مالکان سے مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کرتے تھے ۔شہریوں کو گمراہ کرنے کے لیے ملزمان ایل ڈی اے کے عملے کا نام بھی استعمال کرتے تھے ، جبکہ ملک اکبر نامی شخص خود کو مبینہ طور پر صحافی ظاہر کرکے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ملک اکبر کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دی گئی، جبکہ اشرف اور بن یامین کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 506، 419، 170، 417 اور 420 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...