پنجاب انکلوژو آرٹ اینڈ کریٹیویٹی فیسٹیول 2026 کا انعقاد
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ سنٹرل ہائی سکول فار دی ڈیف گلبرگ لاہور میں ‘‘پنجاب انکلوژو آرٹ اینڈ کریٹیویٹی فیسٹیول 2026’’ کا انعقاد کیا گیا۔
‘‘آرٹ بیونڈ لمٹس’’ کے عنوان سے منعقدہ نمائش میں خصوصی بچوں نے گلاس آرٹ، بوتل ڈیکوریشن، لائیو سکیچنگ، پورٹریٹس، سٹون پینٹنگ، کینوس پینٹنگ اور مختلف دستکاریوں کے شاندار فن پارے پیش کیے ۔ ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن لاہور نے نمائش کا دورہ کیا اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments