3بڑے گرڈٖ سٹیشنز نئی جگہوں پر تعمیر کرنے کافیصلہ

3بڑے گرڈٖ سٹیشنز نئی جگہوں پر تعمیر کرنے کافیصلہ

بھاٹی ، موچی ،شیرانوالہ گیٹ کے گرڈ سٹیشنز شامل ، 24ارب خرچ ہونگے

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لیسکو کے تین بڑے 132 کے وی گرڈ سٹیشنز کو موجودہ مقامات سے منتقل کرکے نئی جگہوں پر تعمیر کیا جائے گا۔بھاٹی گیٹ میں 5.3 کنال رقبے پر قائم 132 کے وی گرڈ سٹیشن کو ختم کرکے گورا قبرستان کے قریب نئی جگہ منتقل کرنے کا پلان ہے ۔موچی گیٹ میں تقریباً 3 کنال رقبے پر قائم 132 کے وی گرڈ سٹیشن بھی موجودہ مقام سے منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے نجی اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اندرون شہر میں گرڈ سٹیشن کی نئی تنصیب کے لیے 4.8 کنال زمین ایکوائر کی جائے گی۔ اسی طرح شیرانوالہ گیٹ کا 132 کے وی گرڈ سٹیشن بھی نئی جگہ منتقل کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کے سرکلر گارڈن اپ گریڈیشن پلان میں لیسکو کی بجلی کی تنصیبات کو بھی جدید اور منظم انداز میں نئے مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔سرکلر گارڈن اور لیسکو یوٹیلیٹیز کی اپ گریڈیشن کے پورے منصوبے پر 24 ارب روپے خرچ ہوں گے ۔بھاٹی گیٹ، موچی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کے گرڈ سٹیشنز کی نئی جگہوں پر منتقلی کے لیے اراضی کا انتخاب مکمل کیا جاچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...