دوبھائیوں کی لڑائی میں فائرنگ سے والدہ شدیدزخمی

 دوبھائیوں کی لڑائی میں  فائرنگ سے والدہ شدیدزخمی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ شیریں والا(غازی مینارہ )میں دوبھائیوں کی لڑائی کے۔۔۔

 دوران فائرنگ سے والدہ شدیدزخمی ہوگئی۔رانی بی بی کا بیٹامجاہد آئس نشے کا عادی ہے جس پر بڑے بھائی زاہد نے اسے متعدد بار نشہ سے بار رہنے کی تلقین کی اور گذشتہ روز بھی جب اسے سمجھایا تو وہ طیش میں آکر جھگڑا کرنے لگا اورمشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔ لڑائی میں بیچ بچاؤ کیلئے آنیوالی والدہ رانی بی بی ٹانگ پر فائر لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی ۔تھانہ صدر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...