نارنگ :پولیس اہلکار کی تلخ کلامی پر فائرنگ ،دوبھائی زخمی

نارنگ :پولیس اہلکار کی تلخ کلامی پر فائرنگ ،دوبھائی زخمی

عثمان کی گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پرفائرنگ،ملزم پکڑاگیا

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا)معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار کی محلہ داروں پر فائرنگ، دو بھائی زخمی ہوگئے ۔ تھانہ نارنگ میں تعینات اہلکار عثمان جو تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر ہے ، اسکی گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر محلہ دار ملک نواز سے تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کر گئی اورعثمان نے پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے ملک نواز اوراسکابھائی شہباز زخمی ہوگئے ۔ اہل محلہ اہلکار سے پسٹل چھین کر اسے پکڑ کر تھانے لے گئے اورزخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد تھانہ نارنگ پہنچ گئی اور پولیس اہلکار کیخلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکار کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...