کامسیٹس :مزدوروں کے بچوں میں 15 کروڑ کے چیکس تقسیم

کامسیٹس :مزدوروں کے بچوں میں 15 کروڑ کے چیکس تقسیم

لاہور(خبر نگار )صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل محمد منشا اللہ بٹ نے کامسیٹس یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز میں زیرتعلیم محنت کشوں کے بچوں میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کر دیے ۔۔۔

 اس سلسلے میں کامسیٹس یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف کیمپسز میں زیرتعلیم محنت کشوں کے بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر لیبر نے طلبہ سے ان کی تعلیمی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تعلیمی وظائف کے ذریعے محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے ، جبکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...