انسداد سموگ کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

انسداد سموگ کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے۔۔۔

 سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے اعلان کیا ہے کہ اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں گے۔ ، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ روٹ پرمٹ بھی معطل کیا جائے گا۔انسانی صحت اور عوامی تحفظ کے لیے سموگ کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ رواں ماہ دھواں چھوڑنے اور آلودگی کا باعث بننے والی 34 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...