شاہ زیب اکرم کی ویژن الائنس کی حمایت کااعلان

 شاہ زیب اکرم کی ویژن  الائنس کی حمایت کااعلان

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف کے رہنما خواجہ شاہ زیب اکرم نے پیاف سے علحیدگی اختیار کرتے ہوئے لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں حصہ لینے والے ویژن الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ 23 اور 24 ستمبر کو ہونے والے لاہور کو کامیاب کروانے کیلئے چیمبر کے انتخابات میں ویژن الائنس کو کامیاب کروانے کیلئے بھرپور ساتھ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل پام میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور کی کاروباری شخصیات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور اب تک ہونے والی انتخابی مہم میں یہ تقریب لاہور چیمبر الیکشن مہم کیلئے سب سے بڑی تقریب نظر آئی، جو خواجہ شاہ زیب اکرم کی کاروباری شخصیت سے محبت، اپنائیت اور ان کے ساتھ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...