شیخ معزالدین فائونڈیشن کے زیراہتمام سالانہ سیرت النبی ؐ کانفرنس
لاہور(سٹاف رپورٹر)شیخ معزالدین فائونڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد انوارِطالب دربار عالیہ نقشبندیہ جماعتیہ جلوموڑلاہورمیں عبدالرحمن خان نقشبندی جماعتی کی زیرسرپرستی سالانہ سیرت النبی ؐ کانفرنس ہوئی ۔۔۔
صدارت پیر سردار غالب نقشبندی ،پیر عبدالعزیزمرزانقشبندی ،پیر عارف نقشبندی جماعتی نے کی ۔مفتی نعیم عطاری نے ختم نبوت پر جامع خطاب کیا اورامت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔مفتی سید محمود رضاشاہ نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پرعمل کرکے معاشرے میں محبت ،اخوت ،برداشت اور امن کو فروغ دیاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments