پی آئی ٹی بی کوبین الاقوامی سرٹیفکیشنز کیلئے 21 ہزاردرخواستیں موصول

پی آئی ٹی بی کوبین الاقوامی سرٹیفکیشنز  کیلئے 21 ہزاردرخواستیں موصول

لاہور(خبر نگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کے حصول کیلئے ستمبر 2024 سے ابتک ساڑھے 21 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ۔۔۔

یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ پورٹل کے ذریعے ابتک 12 ہزار امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق جبکہ16 سو امیدواروں کی پیمنٹ تصدیق ہوچکی ہے۔ اور 14 سو سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے بعد فیس واپسی کا عمل بھی جاری ہے ۔ سرٹیفیکیشنز کامیابی سے مکمل کرنیوالے 1018 نوجوانوں کو سرٹیفکیشنز کی مکمل فیس انکے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے ۔ فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...