عرس وارث شاہ آج سے جنڈیالہ شیرخان میں شروع

عرس وارث شاہ آج سے  جنڈیالہ شیرخان میں شروع

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجابی زبان کے شیکسپیئر پیر سید وارث شاہ کے 228ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے ۔۔۔

جنڈیالہ شیرخان میں شروع ہونگی ۔آج صبح ساڑھے دس بجے قرآن خوانی ، دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیاجائیگا ، چاردر پوشی ہوگی ۔چیئرمین عرس وارث شاہ مینجمنٹ کمیٹی وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز میاں نذیر احمد نے بتایا کہ تین روزہ تقریبات میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ،کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور، ڈی پی او بلال ظفر شیخ،ودیگر انتظامی افسران شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...