شیخوپورہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 60 سالہ شخص قتل
صفدر کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر موت کے گھاٹ اتارے جانے کا شبہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے قصبہ جنڈیالہ شیرخان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 60 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ جنڈیالہ شیرخان کا رہائشی صفدر علی دیہی مرکز صحت کے قریب جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا،جبکہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد صفدر علی عرف بلو سے ڈکیتی کی واردات کررہے تھے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments