پتوکی:بس کی ستھرا پنجاب واٹر ٹینکر کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

پتوکی:بس کی ستھرا پنجاب واٹر ٹینکر کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

45سالہ ٹریکٹر ڈرائیور محمد نواز موقع پر ہی دم توڑ گیا،ایک شخص مدثر زخمی ہوا

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی میں نجی کالج کے قریب بس کی واٹر ٹینکر کو ٹکر کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ستھرا پنجاب کا واٹر ٹینکر نجی کالج پتوکی کے قریب سڑک پر جا رہا تھا کہ اسی دوران اوکاڑہ سے لاہور جانے والی مقامی ٹیکسٹائل مل کی بس نے اسے عقب سے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 45سالہ ٹریکٹر ڈرائیور محمد نواز ولد نواب دین سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں 32سالہ مدثر ولد یونس بھی زخمی ہوا، جسے کمر پر چوٹیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...