الہ آباد سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے تھانہ الہ آباد کے علاقہ چوک الہ آباد میں نجی بینک کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت پکھوکی کے رہائشی جمیل ولد عبد الحمید بھٹی کے نام سے ہوئی ہے ، جو بظاہر منشیات کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments