مختلف سب ڈویژنز میں اوور بلنگ ، صارفین پریشان
کینال روڈ سب ڈویژن میں اوور بلنگ، میٹر کی تصاویر ، یونٹس میں فرق
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں اوور بلنگ کا جن قابو میں نہ آسکا ،چیف ایگزیکٹو لیسکو کے واضح احکامات کے باوجود مختلف سب ڈویژنز میں اوور بلنگ کی بھرمار، صارفین پریشان،لیسکو میں اوور بلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف سب ڈویژنز میں لاسز پورے کرنے کے لیے صارفین کو اوور بلنگ کردی گئی، لیسکو علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کینال روڈ سب ڈویژن میں اوور بلنگ کا انکشاف ،بجلی کے میٹر کی تصاویر اور پوسٹ یونٹس میں واضح فرق، ذرائع کے مطابق بیچ 44 کے بلوں میں ہزاروں یونٹس اضافی شامل کئے گئے ، لیسکو افسران نے متعدد بلوں پر اوور بلنگ کرنے کے بعد ان کی ایڈجسٹمنٹ بھی فیڈ کرا دی، پہلے صارفین کو اوور بلنگ کرکے لاسز کم دکھائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments