ہارڈ شپ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم
درخواستوں اور دستاویزات کی تصدیق کا عمل 20 نومبر تک مکمل کیا جائے گا
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈ شپ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھا لی۔ اساتذہ 28 ستمبر سے 8اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایکسٹریم ہارڈ شپ کیٹیگری کے تحت اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل 16 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کے اعتراضات 3 نومبر تک وصول کیے جائیں گے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں اور دستاویزات کی تصدیق کا عمل 20 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments