مختلف مقامات پر گرینڈ آپریشن ، 156بھکاری زیر حراست
154 مقدمات درج ،کیمروں کی مددسے سگنلز پر بھکاریوں کی مانیٹرنگ
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف عوامی مقامات پر گرینڈ آپریشن کے دوران 156 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف 154 مقدمات بھی درج کیے گئے ۔گداگری کی آڑ میں جرائم پیشہ عناصر ریکی اور وارداتوں کے لیے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، ایسے عناصر کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کی نشاندہی کرکے ان کی گرفتاری بھی یقینی بنائی جائے گی۔ رواں سال گداگری میں ملوث 1ہزار 8مرد جبکہ 13 خواتین بھکارنیں گرفتار کی جا چکی ہیں۔ بچوں سے بھیک منگوانا ناقابلِ معافی جرم ہے ، گداگری میں استعمال ہونے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گداگری ایک لعنت ہے ، پولیس اس کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے گی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک سگنلز اور دیگر مقامات پر بھکاریوں کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔سگنلز پر بھکاریوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments