ایونیو ون میں الاٹیوں کے پلاٹوں کے رقبے میں کمی

ایونیو ون میں الاٹیوں کے پلاٹوں کے رقبے میں کمی

ماسٹر پلان اور سکیم پلان میں تبدیلی کے باعث دو سو سے زائد الاٹی متاثر

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ایونیو ون میں الاٹیوں کے پلاٹوں کے رقبے میں مبینہ کمی کا بڑا انکشاف سامنے آگیا، مین بلیوارڈ کے ایک کنال کے پلاٹوں کا فرنٹ پچاس سے کم کرکے تینتالیس فٹ کر دیا گیا۔ماسٹر پلان اور سکیم پلان میں تبدیلی کے باعث دو سو سے زائد الاٹی متاثر ہوئے ، بیشتر مالکان کو بغیر پیشگی اطلاع کے نئے سائز کے پلاٹ الاٹ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔ایک جیسا فرنٹ دینے کے جواز پر پلاٹوں کے رقبے میں کمی کیے جانے کے خلاف الاٹیوں نے ایل ڈی اے سے رجوع کرنا شروع کر دیا، این او سی اور ٹرانسفر کے لیے آنے والے درخواستوں کے انبار لگ گئے ۔معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے انکوائری کا حکم دے دیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ کو انکوائری افسر مقرر کرکے چودہ روز میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کے لیے بڑا مسئلہ سامنے آگیا، مین بلیوارڈ پر واقع ایک کنال کے پلاٹوں کے رقبے اور فرنٹ میں مبینہ طور پر کمی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...