مینارٹی کارڈ :بڑی تعداد میں اقلیتی خاندان تاحال مالی امداد کی منتظر
لاہور(خبر نگار)مینارٹی کارڈ کے تحت اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ سامنے آگیا۔
چار ماہ ہونے کو آئے لیکن بڑی تعداد میں اقلیتی خاندان تاحال مالی امداد کی منتظر ہے ۔ محکمہ اقلیتی امور کے مطابق تقریباً پچاس ہزار خاندانوں کو امدادی رقم منتقل کردی گئی ہے ، جبکہ باقی خاندانوں کو بھی جلد ادائیگی کردی جائے گی۔پنجاب میں مینارٹی کارڈ کے تحت ایک لاکھ سے زائد اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ مستحق خاندانوں کو ہر تین ماہ بعد دس ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments