ٹریفک پولیس کی سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع

ٹریفک پولیس کی سموگ تدارک  کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند اور صاف ماحول کے وژن کے تحت لاہور ٹریفک پولیس نے سموگ کے تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر لاہور ٹریفک پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر 03225638888 پر ارسال کریں، جن کی بنیاد پر ایسی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سموگ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے والے شہریوں کو تعریفی اسناد بھی جاری کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...