ڈیجیٹل میڈیا کے مستقبل پر مکالمہ کے عنوان سے سیمینار
ڈیجیٹل میڈیا اب الیکٹرانک میڈیا کی محض ایکسٹینشن نہیں رہا :مقررین
لاہور(خبر نگار)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پیمرز کے باہمی اشتراک سے پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا کے مستقبل پر قومی مکالمہ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز،پیمرا کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ منظور وٹو، سینئر صحافیوںنے شرکت کی۔ ذکی اعجاز نے کہاکہ آج کے سیشن میں ماہرین نے ڈیجیٹل میڈیا کو مؤثر بنانے کے لیے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مناسب طریقے سے منظم کرنے اور اپنے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل میڈیا کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا ہوگی ۔ڈیجیٹل میڈیا اب الیکٹرانک میڈیا کی محض ایکسٹینشن نہیں رہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments