سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات

سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات

سکول سربراہان کو دو روز میں ای آئی ایس ایس ایپ پر معلومات درج کرنیکاحکم

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے سکیورٹی انتظامات سے متعلق مکمل معلومات درج کرنے کی ہدایت کردی۔تمام سکول سربراہان گوگل پلے سٹور سے EISS ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ایپ پر رجسٹریشن یا لاگ اِن کا عمل مکمل کریں۔ سکولوں میں موجود سکیورٹی اقدامات اور انتظامات سے متعلق تمام مطلوبہ معلومات ایپ پر درست اور مکمل درج کی جائیں۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ایپ پر درج معلومات فوری طور پر اپ ڈیٹ کی جائیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکول سربراہان کو دو روز کے اندر ای آئی ایس ایس ایپ پر مطلوبہ معلومات درج کرنے اور عملدرآمد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کی جانب سے سکیورٹی ایپ پر معلومات درج کرنے کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...