برکی : 11ہزار وولٹ کی تار سے کرنٹ لگنے پر کباڑیہ جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر )برکی کے علاقے میں 11 ہزار وولٹ کی تار سے کرنٹ لگنے پر 30سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
براہمن آباد میں دکان منتقل کرتے ہوئے 30 سالہ کباڑیہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق دکان کا سامان سمیٹنے کے دوران لوہے کا باکس 11 ہزار وولٹ کی تار سے چھو گیا، عدنان کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments