قیمتی گاڑی لے کر رفوچکر ہونیوالا گرفتار
لاہور (آئی این پی)لاہور ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رینٹ کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر رفوچکر ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ایل ڈی اے سگنل کے قریب گاڑی کو روک کر ملزم کو گرفتار کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی بلیک لسٹ تھی اور اس کا مقدمہ تھانہ سبزہ زار میں درج تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments