منشیات کیس :2ملزموں کو عمر قید ، 10لاکھ جرمانہ

منشیات کیس :2ملزموں  کو عمر قید ، 10لاکھ جرمانہ

لاہور(کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفی چودھری نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے شریک ملزمہ آسیہ بی بی کو چودہ سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے ضبط شدہ گاڑی بھی پنجاب حکومت کو قبضے میں لینے کا حکم دیدیا، چوہنگ پولیس نے 2023 میں منشیات کا مقدمہ درج کیا، ملزمہ آسیہ سے چھ کلو منشیات ، جاوید 60 کلو جبکہ صائم سے 45 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...