ڈولفن سکواڈ:اشتہاری پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے گوجرانوالہ و سرگودھا ایف آئی اے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران دو ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے روکا اور ای پولیس ایپ پر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزمان کیخلاف انسانی سمگلنگ و ویزہ فراڈ کے مقدمات درج ہیں جس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے 3 سال سے لاہور میں روپوش تھے , بعد ازاں ٹیم نے گرفتار ملزمان مسعود اور عادل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مانگا منڈی اور قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments