ننکانہ:فوڈ اتھارٹی کا ستمبر میں کریک ڈاؤن، 19 لاکھ کے جرمانے
ننکانہ صاحب (خبر نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں ملاوٹ اور ناقص اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 156 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ، چار مقدمات درج اور 12 یونٹس بند کر دئیے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے حکم پر ماہ ستمبر کے دوران ضلع بھر میں ایک ہزار 425 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 156 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 19 لاکھ 23 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ چار مقدمات درج اور 12 یونٹس بند کر دئیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments