فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی
قصور(نمائندہ دنیا) چھانگا مانگا فلائی اوور کے نیچے معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے 15 سالہ لڑکے کو زخمی کردیا گیا۔
تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ ریلوے کراسنگ کی قریبی آبادی کا رہائشی 15 سالہ علی شریف اور اہلو وال روڈ کا رہائشی 22 سالہ نوخیز منج بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی بات پردونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ملزم نوخیز منج نے مبینہ طور پر پستول نکال کر علی پر فائرنگ کردی، جس سے گولی اس کی کمر میں لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکے کو آر ایچ سی چھانگا مانگا منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments