شہریوں سے لیسکو کی مبینہ ہراسگی ناقابل قبول :ملک احمد
تلونڈی(نامہ نگار)بجلی کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں، غلط بلنگ، رشوت طلبی اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کے نام پر شہریوں سے رقوم لینے کی شکایات پر سپیکر پنجاب اسمبلی و رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے الہ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے نام پر شہریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنا یا غلط بلنگ درست کرنے کے عوض رشوت طلب کرنا ناقابل قبول ہے ۔
بجلی اہلکاروں کے خلاف رشوت طلب کرنے کی شکایات پر شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ۔ملک محمد احمدنے لیسکو اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رشوت طلب کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments