مصطفی ٹائون سے 13سالہ طالبعلم اغوا
لاہور(کرائم رپورٹر ) مصطفی ٹائون کے علاقے سے 13سالہ طالبعلم اغواء کرلیا گیا ۔
ہدایت بلاک کے رہائشی حسن کا بیٹا گھر سے ٹیوشن پڑھنے گیا اور رات گئے تک واپس نہ آیا جس پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق انہوں نے اکیڈمی محلے داروں اور رشتہ داروں کی طرف بھی حسین کو تلاش کیا، مگر حسین کا کچھ پتہ نہ چل سکا ۔پولیس نے مغوی کے اغواء کا مقدمہ والد حسن کی مدعیت میں درج کرلیا ۔ تاہم مقامی پولیس ابھی تک مغوی کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments