شیخوپورہ:وین سے ٹکر، موٹرسائیکل سوارلڑکا جاں بحق
حادثہ صفدر آباد منڈیالہ سٹاپ پر ہوا،15سالہ ابوبکر موقع پر ہی دم توڑ گیا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے علاقہ صفدرآباد منڈیالہ بس سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل پک اپ وین سے ٹکراگئی جس سے 15 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ نواحی گاؤں دھوپ سڑی کا رہائشی ابوبکر فاروق آباد کی طرف جارہا تھا کہ سامنے سے آنیوالی پک اپ وین سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑگیا۔ ریسکیوٹیم نے ضروری کارروائی کے بعدلاش پولیس کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments