ڈاکوئوں نے 3شہری لوٹ کر ایک کو گولی ماردی
الہ آباد ،تھہ شیخم (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار) قصور کے علاقوں چونیاں اور تھہ شیخم میں 3 وارداتیں، چونیاں بائی پاس سروہی روڈ پر مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے ٹریکٹر ڈرائیور عمر حیات کولوٹا اور فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
بوڑھ سنگھ کے قریب تین ڈاکوؤں نے شہری امجد سے موبائل فون اورہزاروں نقدی چھین لی۔ تھہ شیخم میں ڈاکوئوں نے لوڈر رکشہ سوار افراد شاہد اور طیب سے 90 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments