ایکسین کے قتل میں برخاست ماتحت کے ملوث ہونے کا انکشاف، چھاپے جاری
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ مرید کے پولیس نے گزشتہ روز قتل ہونیوالے ایکسین لیسکو واپڈا ملک رب یار پھلروان کے قاتل ٹریس،گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی سے پولیس نے ملزموں کا سراغ لگایا، قتل کی وجہ ایکسین رب یار کا ماتحت اہلکاراسسٹنٹ لائن مین رانا عدیل کو کرپشن کی بناء پر نوکری سے فارغ کرنا سامنے آیا، جس نے ساتھیوں کے ہمراہ ایکسین کو پوری مخبری کرکے مین جی ٹی روڈ پر گھر جاتے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments