موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محنت کش سے نقدی، موبائل اور کپڑے کے تھان چھین لیے

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محنت کش سے نقدی، موبائل اور کپڑے کے تھان چھین لیے

نواں لاہور(نمائندہ دنیا)موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محنت کش کو اسلحہ کے زور پر روک کر ہزاروں روپے نقدی، قیمتی موبائل فون اور کپڑے کے تھان چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ شمیم موٹر سائیکل رکشہ پر سوار چک نمبر 518 گ۔ب کے قریب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس سے نقدی، موبائل فون اور کپڑے کے تھان چھین لیے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر گوجرہ پولیس کو دے دی گئی تاہم تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع نہیں مل سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...