فرنیچر مارکیٹ فوڈ سٹریٹ کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد عارف کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ فوڈ سٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور معیاری ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ سٹریٹ میں تمام ہٹس ایک ہی طرز اور یکساں پیٹرن کے مطابق تعمیر کی جائیں تاکہ خوبصورتی اور یکسانیت برقرار رہے۔ انہوں نے غیر ضروری تعمیرات فوری ختم کرکے فوڈ سٹریٹ کو مزید کشادہ کرنے اور صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو جاری کاموں کا معیار یقینی بنانے اور فوڈ سٹریٹ کو خوبصورت و پرکشش بنانے کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments