اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

تنظیم لاوارث، یتیم، مساکین اور مستحق افراد کی مدد کے لیے قائم کی گئی :محمد اسلم

بلوچنی (نمائندہ دنیا )اڈا جوہل پر اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے نو منتخب عہدیداران کی پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں فانی برادران، سلیم انصاری، سہیل آفتاب سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ محمد طاہر حمید فانی، سلیم انصاری آف چک جھمرہ، حاجی محمد مدثر حمید فانی اور سہیل آفتاب نے بطور مہمانان خصوصی جبکہ صاحبزادہ رانا طارق نمبردار نے بطور مہمان گرامی شرکت کی۔ آمد پر مہمانان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں ماسٹر ریاض احمد بانی، ملک محمد اسلم ضیاء سرپرست اعلیٰ، ڈاکٹر محمد شفیق صدر، ڈاکٹر محمد اقبال نائب صدر، شیخ تنویر سیکرٹری اطلاعات، محمد حسین پریس سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر ملک محمد اسلم ضیاء نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے ۔ تنظیم بالخصوص لاوارث، یتیم، مساکین اور مستحق افراد کی مدد کے لیے قائم کی گئی ہے ۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے فری دسترخوان، یتیم اور غریب بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ فری دسترخوان بھی باقاعدہ فعال ہو چکا ہے ۔مہمان خصوصی محمد طاہر حمید فانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت بہت بڑا اجر و ثواب کا کام ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں سے انسانیت کی بے لوث خدمت کا کام لیتا ہے۔ فلاحی کاموں کے راستے میں منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر سامنے آ سکتے ہیں، تاہم ان کی باتوں سے دل برداشتہ ہو کر نیک اور فلاحی کام نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ اخلاص کے ساتھ خدمت کا سفر جاری رکھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...