محلہ جگنو پارک سہولیات سے محروم، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

محلہ جگنو پارک سہولیات سے محروم، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محلہ جگنو پارک عرصہ دراز سے بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔

گلیاں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ بارش کے دوران گلیوں میں گندے پانی کے تالاب بن جاتے ہیں، جس سے تعفن اور مچھروں کی افزائش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکین رانا خالد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محلہ سیوریج کے میگا پراجیکٹ میں شامل ہونے کے باوجود متعلقہ محکمہ تاحال پائپ لائن بچھانے میں ناکام ہے ۔ بارہا حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا نظام بھی خستہ حالی کا شکار ہے، بوسیدہ فور کور تاریں آئے روز خرابی اور شارٹ سرکٹ کا باعث بنتی ہیں جبکہ طویل لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے ۔ گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث رات کے وقت اندھیرا رہتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی مرمت، پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب، بجلی کی بوسیدہ تاروں کی تبدیلی اور سیوریج منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...