مریدکے :5 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق

مریدکے :5 سالہ بچہ کھیلتے  ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق

مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے کے علاقہ شہزاد ٹاؤن نہر میں گرنے سے 5 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 5 سالہ عبیداللہ ولد علی رضا نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے پر پانی میں جا گرا۔ بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 سالہ عبیداللہ کی لاش کو نہر سے نکال لیا۔ اہلکاروں نے معصوم بچے کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...