قصور:پتنگ بازی، ڈور کی تیاری و فروخت پر 14 ملزم گرفتار

قصور:پتنگ بازی، ڈور کی تیاری و فروخت پر 14 ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)پتنگ بازی اور خطرناک ڈور کی تیاری و فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 14 ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی تیار شدہ ڈور، چرخیاں اور دیگر ممنوعہ خام مال برآمد کرلیا گیا۔

پولیس ٹیم نے شیخ بھاگو اور کوٹ مراد خان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈور تیار کرکے فروخت کرنے والے 5 ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن کی شناخت علی احمد، علی رضا، آصف، مقبول اور سرور کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزموں کے قبضے سے 50 تیار چرخیاں، دھاگے کی 45 گوٹیں، 12 خالی چرخیاں، ڈور کے 10 گچھے سمیت دیگر خام مال برآمد کرلیا جبکہ نزد جگیاں نہر ایک خالی پلاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ممنوعہ ڈور تیار کرنے والے 9 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...