ڈی سی اور ڈی پی او کا شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کا دورہ

ڈی سی اور ڈی پی او کا شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کا دورہ

عدیل تصور، بلال ظفر کی عہدیداروں سے ملاقات،بزنس کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔گروپ چییٔرمین منظور الحق ملک، صدر عمران زاہد ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ دورہ کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنا، ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا، انتظامیہ اور تاجر برادری کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا ۔اس دوران صنعت کاروں اور تاجروں کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ تجارتی مراکز اور صنعتی علاقوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بھی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...