ایل ڈی پی فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کا معاملہ تاخیر کا شکار
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ایل ڈی پی فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی ہدایت پر پی واسا کو منصوبوں کی مالی اور فزیکل پیشرفت کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا موقع پر معائنہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے ، تاہم مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی تاحال مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔پی واسا نے مقررہ مدت گزرنے کے بعد واسا لاہور سے دوبارہ دستاویزات طلب کرتے ہوئے فوری فراہمی کی ہدایت کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments