نیشنل گرڈ اور ٹیوٹا میں افرادی قوت کی تیاری کیلئے ایم اویوپر دستخط

نیشنل گرڈ اور ٹیوٹا میں افرادی قوت  کی تیاری کیلئے ایم اویوپر دستخط

لاہور(خبر نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب (ٹیوٹا) کے درمیان پاور سیکٹر میں فنی مہارتوں کے فروغ اور عالمی معیار کی افرادی قوت کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

اشتراک کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں کیلئے تربیت و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ٹیوٹا سیکرٹریٹ منعقدہ تقریب میں ایم ڈی نیشنل گرڈ انجینئر الطاف ملک اور چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر نے ایم اویوپر دستخط کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...