مولانا ڈاکٹر احمد سراج کا دورہ جامعہ اشرفیہ کادورہ،علماسے ملاقات

مولانا ڈاکٹر احمد سراج کا دورہ جامعہ  اشرفیہ کادورہ،علماسے ملاقات

لاہور (سیاسی نمائندہ)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد سراج نے اپنے بیٹے مولانا حافظ صالح احمدکے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر تنظیم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری رفیق وجھوی اورمولانا عتیق الرحمن بھی موجود تھے ۔ انہوں نے نائب مہتمم حافظ اسعد عبید،مولانا اجود عبید،چیئرمین قران بورڈپنجاب مولاناحافظ زبیر حسن، مولانا یوسف خان، مولانا مجیب الرحمن انقلابی و دیگر علماسے ملاقات کی۔مولانا احمد سرج نے کہا آج جامعہ اشرفیہ کا علمی و دینی فیضان پوری دنیا میں جاری ہے ۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ دنیا بھرمیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...